کمشنر فیصل آباد کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ

کمشنر فیصل آباد کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ

ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت،ترقیاتی منصوبوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

فیصل آبادٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرکے ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور محکموں کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کمشنر فیصل آباد کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور مختلف محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے ۔انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بنیادی مراکز صحت کی تیسرے مرحلے میں جاری تزئین و مرمت، ادویات کی دستیابی،انسداد ڈینگی مہم اور انسولین کی میرٹ پر فراہمی کی تفصیلات لیں۔کمشنر فیصل آباد کو ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سے مریضوں کو فیصل آباد ریفر کرنے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر فیصل آباد نے ہدایت کی کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو ریفر کرنے کے نظام کا مؤثر جائزہ لیا جائے ۔کمشنر فیصل آباد نے سردیوں میں فرائی اشیائے خورونوش کی فروخت بڑھنے کے پیش نظر استعمال شدہ کوکنگ آئل کی جانچ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اوراسسٹنٹ کمشنرز کو کوکنگ آئل میں فری فیٹی ایسڈز کی جانچ کے لئے ٹیسٹنگ آلات خریدنے اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔غیر معیاری خوراک اور مردہ گوشت کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے تعلیمی نتائج، ایس ٹی آئی بھرتی، آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں، سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور بورڈ امتحانات کے نتائج سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں نجی عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کی ، کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا ۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سب رجسٹرار آفس/تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا اوردفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...