اراضی ریکارڈ سنٹر،خدمت مرکز میں کاؤنٹرز بڑھانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے سنٹر میں مو جو د شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور خدمت مرکز کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنجوعہ بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے خدمت مرکز میں شہریوں کے رش کے پیش نظر کاؤنٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو خدمات کے حصول میں سہولت میسر آئے اور انتظار کے دورانیے میں کمی لائی جا سکے ۔انہوں نے دونوں مراکز میں جاری امور کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو اراضی کی رجسٹریشن، ریکارڈ اور دیگر سرکاری خدمات کی فراہمی میں آسانی، شفافیت اور بروقت سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments