کمرشل بلڈنگز کے نقشوں کی تفصیلات پیش کی جائیں،ڈی سی راولپنڈی
جن اہلکاروں کیخلاف شکایات ہیں انہیں تبدیل کیا جا ئے ، اجلاس سے خطابندیم ناصر کا دورہ ہولی فیملی ہسپتال، فراہم کی جانیوالی ادویات، طبی سہولیات کا جا ئزہ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کمرشل و رہائشی عمارتوں کے منظور شدہ نقشہ جات، منظوری کے عمل اور زیر التوا کیسز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گزشتہ تین سال کے دوران منظور کیے گئے کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات اور ان کی تفصیلات مرتب کرکے پیش کی جائیں ۔ انہوں نے فیلڈ عملے کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام منصوبوں میں تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، سڑکوں کی کٹائی کرنے والے متعلقہ محکموں سے بحالی کے اخراجات وصول کرکے متاثرہ سڑکوں کی فوری مرمت اور بحالی یقینی بنائی جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments