اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ منصوبہ بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ پراجیکٹ ، پیش رفت کا جائزہ لیا ،معیار پر ہرگز سمجھوتا نہ کیا جا ئے ،سہیل اشرف 58عمارتیں سیل ،مسماری کیلئے 124 تعمیرات کی نشاندہی، 25 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار وصول کر لیے ،بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق اعلیٰ تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انفورسمنٹ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ اب تک 58 عمارتیں سیل کی جا چکی ہیں، جبکہ سوہان سے کھنہ پل کے درمیان 124 تعمیرات کی نشاندہی مسماری کے لیے کی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ آپریشن کے دوران 25 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 157 روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تقریباً 3 ارب روپے مزید واجب الادا ہیں۔چیئرمین نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ بلڈنگ کنٹرول قوانین، زمین کے استعمال سے متعلق قواعد اور فائر سیفٹی کے لازمی تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور کوالٹی پر ہرگز سمجھو تا نہ کیا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments