اردو یونیورسٹی کے طلبہ کا پی ٹی وی سینٹر کا مطالعاتی دورہ
طلبہ کو ٹی وی صحافت اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیانوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنے، انٹرن شپ سے تجربہ حاصل کرنیکی ترغیب
کراچی(این این آئی) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، گلشن اقبال کیمپس کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے طلبہ نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)کراچی سینٹر کا مطالعاتی دورہ کیاجس کا مقصد طلبہ کو ٹیلی وژن صحافت، خبروں کی تیاری، پروگرام سازی، ویڈیو ایڈیٹنگ اور جدید نشریاتی نظام کے عملی طریقہ کار سے روشناس کرانا اور انہیں پیشہ ورانہ میڈیا انڈسٹری کے تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا۔ طلبہ کے ہمراہ شعبہ ابلاغِ عامہ کی انچارج ڈاکٹر ارم فضل اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے انچارج فہیم ناز بھی موجود تھے ۔دورے کے آغاز پر پی ٹی وی کراچی سینٹر کے جنرل منیجر سید امجد حسین شاہ نے وفد کا خیرمقدم کیا جبکہ پروگرامز پروڈیوسر غلام مصطفیٰ سولنگی نے اساتذہ اور طلبہ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر طلبہ کو پی ٹی وی کے ادارہ جاتی ڈھانچے ، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور مختلف شعبوں کے کردار سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کی گئیں۔بعد ازاں منیجر پبلک ریلیشنز اور انچارج پی ٹی وی ورلڈ کراچی سینٹر علی اصغر ارباب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے طلبہ کو تفصیلی بریفنگ دی اور ٹیلی وژن نشریات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بریفنگ کے دوران طلبہ کو جدید میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات، تخلیقی صلاحیتوں کی اہمیت اور معیاری صحافتی مواد کی تیاری کے تقاضوں سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نئے اور منفرد خیالات کے ساتھ مؤثر میڈیا مواد تیار کرنے ، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انٹرن شپ کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments