شہید حکیم محمد سعید کے علمی ورثے پر مبنی تصویری کتاب کی رونمائی
کراچی(این این آئی)ہمدرد یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام شہید حکیم محمد سعید کی حیات و خدمات اور مدینۃ الحکمہ کے علمی و فکری ورثے پر مبنی تصویری کتاب ‘‘اے لیگیسی آف وزڈم: مدینۃ الحکمہ، اے سٹی آف لرننگ اینڈ کلچر’’ کی پروقار تقریبِ رونمائی جمعرات کومقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد، مہمانِ خصوصی جاوید جبار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین اور سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے کتاب کی رونمائی کی۔ تقریب میں ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر و سی او او فاطمہ منیر احمد، سینئر سیاست دان نثار کھوڑو، ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل فرخ امداد سمیت علمی، ادبی اور سماجی شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی جاوید جبار نے کہا کہ انہیں تقریباً 25 برس تک شہید حکیم محمد سعید کو قریب سے جاننے اور ان کی شخصیت سے سیکھنے کا موقع ملا۔
ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد نے کہا کہ یہ کتاب ان کے والد کے وژن، جدوجہد اور تاحیات مشن کا عکس ہے ۔ ان کیلئے یہ معاشرے کی بہتری اور عوام کی فلاح کیلئے اپنے والد کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک ذاتی کاوش بھی ہے ۔ یہ کتاب نئی نسل کو شہید حکیم محمد سعید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ نوجوانوں کو بامقصد خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت کا روپ دینے کی ترغیب دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments