پولیس جوانوں کے مسائل حل کیے جا ئیں ،آ ئی جی اسلام آباد
سہیل چودھری کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم ،اہلکاروں کو تعریفی اسناد عطا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا،جہاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے سروس سے متعلق اور ذاتی مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پراحکامات دئیے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں ،محکمانہ امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پولیس فورس کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اہم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments