مختلف علاقوں سے ضعیف العمر شخص سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی لیبر اسکوائر زون گیٹ کے قریب نالے سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ایک گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت 70 سالہ داد محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ وجہ ہلاکت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر رنچھو لائن روڈ کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ پولیس و ریسکیو حکام کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments