دہرے قتل کیس میں گرفتار اشتہاری ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

 دہرے قتل کیس میں گرفتار اشتہاری ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے اینکر مرید عباس اور خضر حیات کے دہرے قتل کیس میں پشاور سے گرفتار اشتہاری ملزم عادل زمان کو 9 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

درخشاں پولیس نے ملزم عادل زمان کو عدالت میں پیش کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے نے دبئی سے واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ شکیل عباسی نے بتایا کہ کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے،دہرے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...