پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں پانی کی فراہمی نہ ہونے سے رہائشی ٹینکر سروس پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔ گلشن جمال کے رہائشیوں کو ٹیکس ادا کرنے کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments