لیاری ضمنی انتخابات، وائس چیئرمین کی نشست پر 6 امیدوار میدان میں آگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹی ایم سی لیاری کی یونین کمیٹی 8 کلری شاہ بیگ لین میں وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔۔۔
الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار سمیر ترازو کے نشان پر جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوت تیر کے نشان پر انتخاب لڑیں گے ۔ دیگر امیدواروں میں جبران، ذیشان، عبد الحمید اور محمد ندیم تاجک شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق پولنگ 8 نومبر 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments