نہر خیام پرمتنازع تعمیرات، رہائشی سراپا احتجاج ہیں،سیف الدین

نہر خیام پرمتنازع تعمیرات، رہائشی سراپا احتجاج ہیں،سیف الدین

پروجیکٹ منظوری وتعمیرات سے قبل لازمی ماحولیاتی رپورٹ نہیں بنائی گئی، اپویشن لیڈرماحولیاتی ماہرین کوبھی تحفظات، سیپا ڈائریکٹر کوخط لکھ کرخانہ پری کی گئی، ردعمل کااظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے پروجیکٹ منیجر (میگاپروجیکٹ) کے ڈائریکٹر جنرل سندھ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کونہر خیام پرجاری متنازع تعمیرات کے حوالے سے ارسال خط پرردعمل میں کہا ہے کہ نہر خیام پر جاری متنازع تعمیرات پر گزشتہ ایک ماہ سے رہائشی مستقل احتجاج کررہے ہیں،قانون کے مطابق پروجیکٹ کی منظوری اور تعمیرات سے قبل لازمی ماحولیاتی رپورٹ (EIA) نہیں بنائی گئی جو اس طرح کے پروجیکٹ میں لازمی ہے ، ماحولیاتی ماہرین کے بھی تعمیرات پر شدید تحفظات ہیں۔ رہائشیوں کے مسلسل احتجاج اوراعتراض کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہوش آیا اور اس نے سیپا کو خط لکھ کر ماحولیاتی رپورٹ مانگی ہے ،اب جب تعمیرات تقریباً ًمکمل ہورہی ہیں تو رہائشیوں کے سخت احتجاج پرخانہ پری کیلئے خط لکھ دیا گیا جس سے بد نیتی صاف ظاہر ہوتی ہے ،سندھ حکومت اپنے ہی بنائے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے ،نالوں کیلئے مختص زمین پر تعمیرات غیرقانونی ہیں،پیپلزپارٹی نے اے ڈی پی اسکیم کی آڑ میں جدید چائنا کٹنگ متعارف کرائی ہے ،کے ایم سی کے نالہ پر سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کی اسکیم کے تحت تعمیرات ہورہی ہیں اسکیم میں تفریحی سرگرمیاں اور اسٹالز کی تعمیرات بھی شامل کی گئی ہیں، عوام کے احتجاج کے باوجود پی سی ون چھپایا جارہا ہے جو کہ ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہر خیام کے ایم سی کے دائرہ کار میں آتی ہے لیکن کے ایم سی کونسل میں کچھ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...