تھرپارکر:قتل کے شبہ پرخاتون کی قبر کشائی، نمونے حاصل

تھرپارکر:قتل کے شبہ پرخاتون کی قبر کشائی، نمونے حاصل

تھرپارکر(نامہ نگار)مٹھی کے عاقلی محلے میں دو ماہ قبل پیش آنے والے واقعے میں ممتا زوجہ کرشن میگھواڑ کی موت کو سسرالیوں نے خودکشی قرار دیا تھا اور پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی تدفین کر دی تھی۔۔۔

 قتل کے شبہ پر مٹھی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت کے حکم پر مجسٹریٹ اور پولیس کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے قبر کشائی کی اور لاش سے مختلف نمونے حاصل کئے ۔ دوسری جانب ڈیپلو کے قریب گاؤں ویڑہار میں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک خاتون سانتو میگھواڑ کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ وکیل خیر محمد بجیر کی درخواست پر دیپلو کی سول جوڈیشل عدالت کے جج نثار احمد درس نے قبر کشائی کے لیے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حیدرآباد بورڈ کو خط ارسال کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...