حیدر آباد کے اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، ریحان راجپوت

حیدر آباد کے اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، ریحان راجپوت

کوئی سہولت میسر نہیں، سول اسپتال میں میڈیا کوریج پرپابندی، کیا چھپایا جارہا

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی محمد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، اسپتال عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتے ہیں مگر عوام کو سرکاری اسپتالوں میں کوئی سہولت میسر نہیں ، سول اسپتال آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے کبھی اسٹریچر کی خبر کبھی ہنگامے کی، انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے اسپتال میں کوریج پر پابندی، ایسا کیا ہے جو چھپایا جارہا ہے ، سول اسپتال کی حالت یہ ہے کہ اندرون سندھ سے علاج کے لیے آنے والے غریب مریضوں کو ادویات میڈیکل اسٹور سے لانی ہوتی ہیں، اسپتال میں مریضوں کو درپیش مشکلات پر کئی اہم سوالات ہیں۔، سول اسپتال میں کروڑوں کا سالانہ فنڈ ہونے کے باوجود مریضوں کو وہ سہولیات موجود نہیں جو ہونی چاہیے غریب افراد سرکاری اسپتالوں میں اس لیے جاتے ہیں تاکہ ان کا مفت علاج ہوسکے مگر سرکاری اسپتالوں میں مریض علاج کے لیے اتا ہے تو اسے دوائیوں کے لیے میڈیکل اسٹور پر بھیجا جاتا ہے ٹیسٹ تک کی سہولیات موجود نہیں کبھی ایکسرے مشین خراب تو کبھی ایم آر آئی کی مشین ، سول اسپتال میں اگر کوئی مشین خراب ہو تو انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اسے فورا ٹھیک کرائیں ، مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ اسپتال، سے علاج مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے سرکاری اسپتال میں غریب لائن میں لگنے کے باوجود علاج سے محروم ہے وزیراعلی سندھ ,وزیر صحت اسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس لیں سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...