لسبیلہ:ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاؤس 250کلوواٹ سولر پاور کا افتتاح
لسبیلہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان پانیزئی نے۔۔۔
یونیسیف کے تعاون سے تیار ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاؤس اور 250 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ یونیسیف نے ویکسین الائنس کے تعاون سے مکمل کیا ہے ، جس میں صوبائی سطح پر ویکسین اور دیگر ضروری طبی سامان محفوظ رکھنے کیلئے ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاؤس کے ساتھ سولر پاور سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments