میرپور خاص:17بلدیہ ملازمین کی تنخواہیں بند، یونین کا اظہار تشویش
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 17 ملازمین کی تنخواہیں مبینہ طور پر بغیر پیشگی نوٹس اور۔۔
وجہ بتائے روک دی گئیں، جس پر ورکرز یونین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یونین کے جنرل سیکریٹری سید عابد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں روکنے کی وجوہات تحریری طور پر بتائی جائیں اور قانونی جواز نہ ہونے کی صورت میں رکی ہوئی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر تنخواہیں روکنا ان کیلئے مالی مشکلات کا سبب بن سکتا ہے ۔ یونین نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments