گھوٹکی:بجلی کی چوری، کنڈا کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن

گھوٹکی:بجلی کی چوری، کنڈا کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن

سیپکو عملے نے مختلف علاقوں سے غیر قانونی کنکشن کاٹ کرتار ضبط کرلئےنادہندگان فوری واجبات ادا کریں ورنہ ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، ایکسین

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوری اور کنڈا کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، اس موقع پر غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تار ضبط کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو گھوٹکی کی جانب سے بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران مختلف علاقوں سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تار ضبط کرلئے گئے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن سیپکو سرکل گھوٹکی غلام فرید پٹھان، ایکسین سیپکو گھوٹکی تاج محمد ماکو اور ایس ڈی او ٹو نوید عمران شیخ کی قیادت میں لائن مین نجیب اللہ میمن، عاشق منگی، نوبت بلو، افتخار کلّوڑ اور دیگر عملے نے بینظیر کالونی، اسٹیشن روڈ، مین چوک، گھوٹا مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر ایکسین سیپکو گھوٹکی تاج محمد ماکو اور ایس ڈی او ٹو نوید عمران شیخ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جانے کے باوجود دوبارہ کنڈا لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ سیپکو دفتر سے اپنے بجلی کے میٹر منظور کروا کر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں اور اپنے واجبات جلد از جلد ادا کریں، بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...