تیسرے 25 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کاآرٹس کونسل میں آغاز

تیسرے 25 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کاآرٹس کونسل میں آغاز

امریکہ، فرانس، جرمنی، جاپان، برازیل اوردیگر ممالک کے کئی فنکار شریک بھارت سے فنکار آنا چاہتے ، مودی سرکار کی وجہ سے نہیں آپاتے ، احمد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت کی بڑی فلموں سے وابستہ فنکار بھی پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار کی رکاوٹوں اور خوف سے ہچکچاہٹ کاشکار ہیں، تاہم وہ دن ضرور آئیگا جب بھارتی فنکار بھی یہاں پرفارم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے صوبائی وزیر ثقافت وسیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ آرٹس کونسل کراچی میں 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کے پہلے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جس میں امریکہ، فرانس، جرمنی، جاپان اور برازیل ودیگر ممالک کے بین الاقوامی فنکار شریک تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 29 اکتوبر سے 22 نومبر تک شہر کے 6 مقامات پرجاری اس میگا فیسٹیول کا مقصد کسی ریکارڈ کاحصول نہیں بلکہ فن وثقافت کے ذریعے دنیا کوامن، مساوات اور محبت کاسفارتی پیغام دینا ہے ، جس میں ہمالیہ سے گوادر تک پاکستان کے تمام صوبوں کے فنکاروں کے ساتھ دنیا بھر کے فنکار جلوہ گر ہونگے ، ایونٹ کی 97 سے 98 فیصد سرگرمیاں مفت ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھ حکومت، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ فنکاروں پرعائد عالمی ویزا پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، کیونکہ فن سرحدوں سے بالاتر ہوکر امن کاپیغام دیتا ہے ، غیر ملکی وفود کو کراچی کے تاریخی مقامات، ساحلی علاقوں اورثقافت کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...