ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا کیس،ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد

ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا کیس،ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت شرقی نے ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔۔

 عدالت نے تحریری حکم نامہ میں قرار دیا کہ ریکارڈ کے ابتدائی جائزے کے مطابق مواد استغاثہ کے مؤقف کی تائید کرتا ہے ۔ عدالت کے مطابق صحافی یا سیاسی تجزیہ کار ہونے کی حیثیت سے کسی شخص کو قانون کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے معلومات پھیلانے کا خصوصی حق حاصل نہیں، جب کہ آئین کے تحت آزادی اظہار پر قانون میں مقرر پابندیاں بھی لاگو ہوتی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں ملزم ضمانت کا حقدار نہیں، تاہم چالان جمع ہونے کے بعد وہ متعلقہ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرسکتا ہے ۔ اقرار الحسن نے مجسٹریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...