سولجر بازار میں زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کا مقدمہ درج

سولجر بازار میں زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میں گزشتہ روز زیر تعمیر عمارت پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ عمران نامی بلڈر کی مدعیت میں ۔۔

سولجر بازار تھانے میں درج کر لیا گیا۔ واقعے میں ایک چوکیدار جاں بحق جبکہ دو مزدور زخمی ہوئے تھے ۔ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم مسلح ملزم لال رنگ کی 125 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا اور فائرنگ کی۔ فائرنگ سے محمد اسلم سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیاجبکہ محمد شاہد کے دائیں ہاتھ اور شاکر علی کی بائیں ٹانگ پر گولی لگی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلڈر عمران نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمیل چھانگا گروپ کی جانب سے بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا، دس سے بارہ روز قبل میرے دفتر کے باہر بھی فائرنگ کی گئی تھی، بلڈر نے فائرنگ میں جمیل چھانگا گروپ اور اس کے ساتھیوں پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...