بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 2ملزمان پکڑے گئے
ملزمان قابل اعتراض مواد کی فروخت میں ملوث،ڈیوائسز تحویل میں لے لی گئیںمقدمات درج، ڈارک ویب پر بچی کے کیس کی تحقیقات جاری،این سی سی آئی اے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)این سی سی آئی اے نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث دو ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں،2 ایسے ملزمان گرفتار کیے ہیں جو بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان بچوں کے حوالے سے قابل اعتراض مواد فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے گروپس بنا رکھے تھے اور قابل اعتراض مواد شیئر کیا جاتا تھا۔ ملزمان کے زیر استعمال ڈیوائس تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز کے آن لائن پلیٹ فارم پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔شہریوں کے ریلیف فراہم کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈارک ویب کے معاملے میں بچی کے کیس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ متاثرین میں ملکی و غیر ملکی افراد سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکیوں کے حوالے سے معلومات آگے فراہم کی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے ہم نے اپنا نمائندہ فراہم کردیا ہے ۔یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے دو روز قبل شارع فیصل پر مبینہ اسکیم سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں 47 افراد کو گرفتار کرلیا۔آذان انٹرپرائزز کے نام سے چلنے والا مبینہ اسکیم سینٹر ٹیکنالوجی پارک کی چوتھی منزل پر قائم تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments