قائد آباد سے لاپتا 23سالہ لڑکی کی بازیابی کا حکم، رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے قائد آباد سے 23 سالہ لڑکی کی گمشدگی کے معاملے پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔
پولیس کو لڑکی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین سے 30 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کے مطابق اس کی بہن نسیمہ اختر 11 جولائی کو گھر سے مہندی لگوانے گئی تھی، جہاں سے نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے لے گئے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بہن کو بازیاب کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments