نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، وزیر بلدیات برہم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اسکیم 33 میں آئی بی سومرو روڈ پر حالیہ تعمیر نالے کا دورہ کیا۔۔
اور تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹھیکیدار سے موقع پر سوالات کے جوابات طلب کئے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نالے کی فوری مرمت کرائی جائے اور تعمیراتی کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار سے فوری رپورٹ طلب کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments