شہر کوترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنا دیا گیا،منعم ظفر

 شہر کوترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنا دیا گیا،منعم ظفر

پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کابدترین شاہکار عوام کرب سے دوچار ، وسائل اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب و دیگر کے ہمراہ لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 4 ابنِ سینا کے تحت امام شہید پارک سے فردوس شاپنگ سینٹر تک پیور بلاک سڑک، نئے پولزو اسٹریٹ لائٹس اور خورشید احمد اسٹریٹ کا افتتاح کردیا۔لیاقت آباد آمد پر منعم ظفر کا شانداراستقبال کیا گیا، منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن نے وعدہ کیا تھا کہ جماعت اسلامی اختیارات اور وسائل کی کمی کا رونا رونے کے بجائے دستیاب وسائل سے بڑھ کر کام کرے گی۔ آج ہمارے منتخب نمائندے اپنے ٹاؤنز میں اسی وعدے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو اختیارات ملنے کے باوجود فائلیں پھینک کر بھاگ جاتے تھے ۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کابدترین شاہکار ہے جس نے کراچی کے عوام کو اذیت اور کرب سے دوچار کردیا ہے ۔ کراچی صوبے کے بجٹ میں 96 فیصد حصہ ڈالتا ہے ، اس کے باوجود شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنا دیا ہے ۔ ریڈ لائن منصوبہ عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ وسائل اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں، جماعت اسلامی شہر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...