ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کیلئے تحقیق پر توجہ دینا ہوگی، گورنر

ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کیلئے تحقیق پر توجہ دینا ہوگی، گورنر

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ،اختراعات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر اے آئی سے استفادہ کریں ،تخلیقی صلاحیتوں کو نظرانداز نہ کریں، نہال ہاشمی

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تحقیق، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے لیے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اختراعات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے ۔ دوسروں کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی تحقیق اور ایجادات پر توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارگورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے جامعہ کراچی کے چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اکیسویں صدی میں معاشرے کی ازسرِنو تشکیل: ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور پائیدار تبدیلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ  نہال شاہمی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں گے ۔ انہوں نے جامعہ کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ انہیں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی سے توقع ہے کہ وہ جامعہ کراچی کو دوبارہ دنیا کی ممتاز جامعات کی صف میں شامل کرنے اور اس کا حقیقی مقام بحال کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔سید نہال ہاشمی نے کہا کہ اے آئی جدید دور میں علم اور تحقیق تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے جس سے طلبہ کو بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ تاہم،اس ٹیکنالوجی پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنی عقل، فہم و فراست اور تنقیدی سوچ کو بروئے کار لانا ضروری ہے ۔ انسانی عقل اور تخلیقی صلاحیتیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ انمول نعمتیں ہیں جن کا کوئی متبادل نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...