مختلف علاقوں سے معمر شخص سمیت دو افراد کی پھندا لگی لاشیں ملیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب کوارٹر سے 54 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق خیر محمد کے پی ٹی کا ملازم اور ڈاکس میں الیکٹریشن تھا۔۔۔
متوفی نائٹ ڈیوٹی پر تعینات تھا،متوفی نے اپنے کوارٹر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے خودکشی سے قبل لکھا گیا خط بھی ملا جس میں گھریلو ناچاقی خودکشی کی وجہ بتائی گئی تاہم لاش سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 9 سی کے قریب بیکری کے کارخانہ سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، لاش کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا،متوفی کی شناخت 45سالہ یوسف علی کے نام سے ہوئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کی تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments