علامہ اقبال انقلابی شاعر اور عہد ساز مفکر تھے ، مسعود عثمانی

علامہ اقبال انقلابی شاعر اور  عہد ساز مفکر تھے ، مسعود عثمانی

کراچی (این این آئی)تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ایک انقلابی شاعر، عہد ساز مفکر، فلسفی اور مصورِ پاکستان تھے۔۔۔

 جنہوں نے اپنی فکر و فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خودی، خودداری، آزادی اور قومی تشخص کا شعور عطا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسعود عثمانی نے کہا کہ اقبال کا پیغامِ خودی آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ علامہ اقبال نے ایک ایسے خودمختار، ترقی یافتہ پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں نوجوان اپنی صلاحیتوں، علم اور کردار کے ذریعے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...