بھٹائی آباد اور صفورا کے مکین نئے لنک روڈ کی سہولت سے محروم

بھٹائی آباد اور صفورا کے مکین نئے لنک روڈ کی سہولت سے محروم

کراچی (این این آئی)ناتھا خان و گلستان جوہر نئے لنک روڈ کی تعمیر کے باوجود پہلوان گوٹھ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث بھٹائی آباد اور صفورا کے مکین نئے لنک روڈ کی سہولت سے محروم رہیں گے۔۔۔

 شہری پہلوان گوٹھ، بھٹائی آباد اور صفورا جانے کیلئے متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں حکومت نئے لنک روڈ کی تعمیر کے ساتھ پہلوان گوٹھ سے صفورا جانے والی چار کلومیٹر طویل سڑک کو بھی فی الفور تعمیر کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پہلوان گوٹھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں رئیس سومرو، اکبر مگسی اور اسلم راجپوت نے پہلوان گوٹھ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ سے بھٹائی آباد تک سڑک گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خطرناک حادثات پیش آ رہے ہیں ۔رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر سڑک فی الفور تعمیر نہ کی گئی تو وزیراعلی ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...