قوموں کی ترقی کے لیے مثبت سوچ ضروری ہے ، ایاز میمن

قوموں کی ترقی کے لیے مثبت سوچ ضروری ہے ، ایاز میمن

کراچی(این این آئی)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے یومِ اقبال اور دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

قوموں کی ترقی صرف بلند عمارتوں، بڑی شاہراہوں اور معاشی منصوبوں سے ممکن نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے مثبت سوچ، مضبوط کردار اور ہر طبقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کے افکار کو محض تقریبات اور تقاریر تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے ۔ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہماری معاشرتی روایت اور باہمی خیرسگالی کا خوبصورت اظہار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...