فلسفہ خودی کو عملی زندگی میں اپنانا ضروری ، واٹر کارپوریشن حکام

فلسفہ خودی کو عملی زندگی میں اپنانا ضروری ، واٹر کارپوریشن حکام

کراچی (این این آئی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 علامہ اقبال کے افکار و نظریات آج بھی قومی ترقی، خود اعتمادی اور نوجوان نسل کی فکری رہنمائی کا روشن ذریعہ ہیں۔سی ای او احمد علی صدیقی نے کہا کہ فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں کی پہچان، مسلسل محنت اور بلند مقاصد کے حصول کا درس دیتا ہے ۔ اقبال کے فلسفہ خودی کو عملی زندگی میں اپنانا قومی اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوانوں میں حوصلہ، خود اعتمادی اور بلند عزائم پیدا کرتی ہے ۔ اس موقع پر سی او او انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو شاہین کی صفات اپناتے ہوئے خود اعتمادی، محنت اور بلند حوصلے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...