کارگو ہینڈلنگ متاثر ہونے کا خدشہ

 کارگو ہینڈلنگ متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (آئی این پی)کراچی بندرگاہ پر ٹرمینلز کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت اور ویٹ برج کے ناقص انتظامات کے باعث کارگو کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے لگا۔۔۔

 ٹرکوں کی آمدورفت میں تاخیر اور ویٹ برج پر گاڑیوں کی طویل قطاروں کے باعث ٹرمینلز سے درآمدی و برآمدی سامان کی نکاسی سست روی کا شکار ہے ، جس کے اثرات بندرگاہ پر جہازوں کی آمدورفت اور کارگو ہینڈلنگ پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے ۔پورٹ ذرائع کے مطابق ٹرمینلز کے گیٹس پر گاڑیوں کی پراسیسنگ میں تاخیر کے باعث ٹرکوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ، جبکہ بعض صورتوں میں یہ انتظار پورے دن تک بڑھ جاتا ہے ۔ ویٹ برج مشینوں کی خرابی، عملے کی کمی اور انتظامی مسائل کے باعث کارگو کے وزن کی تصدیق کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...