آئندہ دو روز صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان
کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ دو روز کے دوران صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ، جس کے باعث حدِ نگاہ معمول سے کم ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اور بدھ کو کراچی کا موسم خشک رہنے کی توقع ہے ، جبکہ صبح کے اوقات میں دھند چھانے کا امکان ہے ۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ سمندری ہواؤں کے علاوہ بلوچستان اور تھرپارکر کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق کے باعث انسانی صحت اور گھریلو جانور متاثر ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments