پیر آباد پولیس کی کارروائی، تین مبینہ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر آباد پولیس کی کارروائی، تین مبینہ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (این این آئی) پیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم اور دو 30 بور پستول سمیت تین مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے۔

 پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کے سب انسپکٹر سید ارسلان بابر نے خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ پراچہ قبرستان، محمد پور مین روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران پولیس نے مبینہ طور پر واردات کی غرض سے موجود تین مشتبہ افراد کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی ولد بشیر خان، انیس ولد عبدالرحمٰن اور عبدالرحمٰن ولد منتظر شاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، دو 30 بور پستول اور تین مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ برآمد ہونے والے موبائل فون چند روز قبل ایم پی آر کالونی، اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے شہریوں سے چھینے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...