مرزا آدم خان روڈ کی بحالی کا 70 فیصد کام مکمل
بقیہ حصے پر پیور بلاکس لگانے کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتشہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ،مرتضیٰ وہاب،منصوبے کادورہ
کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کا معیار یقینی بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اور کوشش ہے کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں زیرِ تعمیر مرزا آدم خان روڈ کی بحالی کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا، جہاں محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے انہیں منصوبے پر جاری کام اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
میئر کراچی نے کہا کہ مرزا آدم خان روڈ لیاری کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے اور ہزاروں شہری روزانہ اس راستے سے گزرتے ہیں۔ سڑک کی بحالی سے علاقے کے رہائشیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، جبکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ چار کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے اور اب تک تقریباً 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ منصوبے کے بقیہ حصے پر پیور بلاکس لگانے سمیت دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ باقی ماندہ کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آسکیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments