28 کلو سے زائد چرس برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو بین الصوبائی سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان پشین سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی بھاری کھیپ گاڑی میں چھپا کر کراچی لائے تھے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 28 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر TKU-520 بھی تحویل میں لے لی گئی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ظفر اللہ ولد زاہد خان اور محمد الیاس ولد زاہد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments