لاڑکانہ:معذور بچوں کایونیفارم، جوتے ، کتابیں، کاپیاں، کھانا مفت، اکبر حسین

لاڑکانہ:معذور بچوں کایونیفارم، جوتے ، کتابیں، کاپیاں، کھانا مفت، اکبر حسین

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)شہر کے میونسپل اسٹیڈیم کے قریب واقع معذور افراد کے تعلیمی، تربیتی اور فنی تعلیم کے بہترین مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکبر حسین کھوکھر نے بتایا کہ خصوصی بچوں اور بچیوں کو پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔۔۔

 انہوں نے بتایا کہ یہاں تعلیم اور فنی تربیت حاصل کرنیوالے خصوصی طلبہ و طالبات کو ہر ماہ 2 ہزار روپے وظیفہ فراہم، کتابیں، کاپیاں، اسکول یونیفارم، جوتے ، دوپہر کا کھانا اور گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر تک آمدورفت کی تمام سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ خصوصی افراد حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، تاہم ان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...