فارمرز آرگنائزیشن کونسل کی آئندہ گنا کاشت نہ کرنے کی اپیل

فارمرز آرگنائزیشن کونسل کی آئندہ گنا کاشت نہ کرنے کی اپیل

گنے کی کاشت آبادگاروں، ہاریوں کیلئے معاشی نقصان کا سبب بن رہی، چیئرمیننامناسب قیمت، غیر یقینی کرشنگ، ادائیگی مسائل سے آبادگار پریشان، جاوید علی

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) فارمرز آرگنائزیشن کونسل نے آئندہ سیزن میں گنے کی کاشت نہ کرنے کی اپیل کردی، کونسل کے چیئرمین جاوید علی جونیجو نے کہا ہے کہ گنے کی کاشت آبادگاروں اور ہاریوں کیلئے معاشی طور پر نقصان دہ بنتی جارہی ہے جس کے باعث کونسل نے سندھ بھر کے آبادگاروں سے آئندہ سیزن میں گنے کی کاشت سے گریز اور اس کے بجائے متبادل منافع بخش فصلیں کاشت کرنے کی اپیل کی ہے ، جاوید علی جونیجو نے کہا کہ گنے کی فصل تیار ہونے میں 14 سے 18 ماہ لگتے ہیں، فی ایکڑ پیداواری لاگت تقریباً 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہیں، اتنی طویل محنت اور بھاری سرمایہ کاری کے باوجود ہاری اور زمیندار کے حصے میں تقریباً 30، 30 ہزار روپے ہی بچتے ہیں۔

ان کے مطابق میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں گنے کے مجموعی 85 ہزار 59 ایکڑ رقبے پر تقریباً 27 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے ، انہوں نے کہا کہ بڑھتے پیداواری اخراجات، گنے کی مناسب قیمت کے تعین میں تاخیر، شوگر ملوں کی غیر یقینی کرشنگ اور ادائیگیوں کے مسائل نے آبادگاروں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گنے کی مناسب امدادی قیمت کا فوری اعلان کیا جائے ، شوگر ملوں کو بروقت کرشنگ اور آبادگاروں کو مقررہ وقت پر ادائیگی کا پابند بنایا جائے ، جاوید علی جونیجو نے مشورہ دیاکہ گنے کے بجائے گندم، سورج مکھی، دالوں اور سبزیوں سمیت کم مدت میں تیار ہونیوالی متبادل فصلوں کو ترجیح دیں تاکہ انکے سرمائے اور محنت کا بہتر معاشی فائدہ حاصل ہوسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...