ناجائز کٹوتی:سانگھڑ سے ڈیوائس ہولڈر گرفتار، روہڑی میں فرار

ناجائز کٹوتی:سانگھڑ سے ڈیوائس ہولڈر گرفتار، روہڑی میں فرار

گرفتار ملزم شہباز خٹک کیخلاف مقدمہ درج، مزید قانونی کارروائی شروعروہڑی میں کارروائی سے قبل دکانیں بند، رقم لینے آنیوالی خواتین کوپریشانی

سانگھڑ، روہڑی (نمائندگان)سانگھڑ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے مبینہ کٹوتی پرڈیوائس ہولڈر گرفتار کرلیا گیا، جبکہ روہڑی میں کارروائی سے قبل ڈیوائس ہولڈرز فرار ہوگئے ۔ سانگھڑ کے علاقے ورکشاپ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم سے مبینہ کٹوتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ڈیوائس ہولڈر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مستحق خواتین کی امدادی رقم سے کٹوتی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیوائس ہولڈر شہباز خٹک کو حراست میں لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کی امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ادھر روہڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم سے مبینہ غیر قانونی کٹوتی کی شکایات پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی کے امکان نے ڈیوائس مافیا کی دوڑیں لگوا دیں، مسان روڈ پر قائم ڈیوائس شاپس بند کرکے دکاندار غائب ہوگئے ، جس کے باعث دور دراز سے قسط وصولی کیلئے آنیوالی خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بیشتر خواتین رقم لئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی،ں جبکہ کئی خواتین سارا دن رقم کے حصول کے لیے پریشان رہیں۔ متاثرہ خواتین نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوائس شاپس کی نگرانی کا مؤثر نظام بنایا جائے اور مستحق خواتین کو ان کی پوری رقم عزت و احترام کے ساتھ بغیر کٹوتی دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...