سانگھڑ:ڈسٹرکٹ باروفد کی مخدوم جمیل سے ملاقات، تاریخی قلمی نسخہ پیش
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار وفد نے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی، اور تاریخی قلمی نسخہ پیش کیا۔ مخدوم طالب المولیٰ کی کتاب مخففات سندھی لغات کا اصل مسودہ حوالے کیا۔۔۔۔
وفد میں سینئر وکیل اور ہائی کورٹ بار میرپورخاص کے نائب صدر محمد شریف، ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری اشرف رحمانی بھی شامل تھے ۔ ملاقات علمی ماحول میں ہوئی، تاریخی قلمی نسخہ کئی دہائیوں تک آصف مصرانی کے ذاتی کتب خانے میں محفوظ رہا، قدیم نسخہ ملنے پر مخدوم جمیل الزماں نے مسرت کا اظہار کیا، اور کہا احمد خان آصف مصرانی سندھی ادب کی ایک اہم شخصیت تھے اور مخدوم طالب المولیٰ کے ساتھ ان کے گہرے مراسم تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments