ڈرائیور اپنے ہی لوڈنگ ٹرک تلے دب کرجاں بحق

 ڈرائیور اپنے ہی لوڈنگ ٹرک تلے دب کرجاں بحق

کلینر سے ریورس کرانے میں مدد کرنے کے لیے ٹرک کے پیچھے کھڑا تھا خاتون کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی بزرگ شہری 20 روز بعد چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیرپاؤ کالونی اسٹار گراؤنڈ کے اندر لوڈنگ ٹرک کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 25 سالہ فرقان ولد نور زمان کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی حادثے کا سبب بننے والے لوڈنگ ٹرک کا ہی ڈرائیور تھا کلینر سے ریورس کرانے میں مدد کرنے کے لیے ٹرک کے پیچھے کھڑا تھا کہ اسی دوران ٹرک پیچھے ہوتے ہی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں جوہر موڑ پر خاتون کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بزرگ شہری 20 روز بعد انتقال کر گیا۔ جوہر موڑ پر 27 اکتوبر کو پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بزرگ شہری شاہین بیگ 20 روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج گلستانِ جوہر سنی پرائیڈ میں ادا کی جائے گی۔گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو جوہر موڑ پر ڈاکٹر عائشہ شاہد نامی خاتون کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پہلے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مارنے کے بعد ایک رکشے سے جا ٹکرائی تھی۔حادثے کے بعد موقع پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں خاتون کی جانب سے سڑک پر ہاتھا پائی بھی کی گئی تھی، جبکہ غصے میں موجود ایک رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون پر مکوں کے وار کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...