کروڑوں روپے مالیت کی چرس کی سپلائی ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ زون پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس کی سپلائی ناکام بنا دی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے افغان کیمپ کے قریب کارروائی کرکے ویگو گاڑی سے 180 پیکٹ چرس برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران ملزم فرار ہوگیا۔ برآمد منشیات کا مجموعی وزن 216 کلو ہے ۔برآمد شدہ چرس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے ۔فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments