شادی کی تقریب میں نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے اور نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شہر قائد کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور اس دوران باراتیوں نے نوٹوں کی بارش بھی کی۔ویڈیو میں نامعلوم افراد کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس موبائل کی موجودگی میں بھی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ویڈیو میں پولیس موبائل بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ یکم نومبر کو شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے ایک دو نہیں بلکہ 6 دولہا گرفتار کیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments