سانحہ گل پلازہ،مفرور ملزم کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سانحہ گل پلازہ،مفرور ملزم کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم محمد امین کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان تنویر پاستا، رمضان، کم عمر ملزم حذیفہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزم محمد امین سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ، تاہم اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...