گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک

گھر میں تیز دھار آلے کے وار  سے ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میانوالی کالونی کچی آبادی کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت نزاکت کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب لیاقت آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی۔لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب ملیر کینٹ چیک پوسٹ 06 کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔لاش کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...