ڈیفنس فیز 4 میں خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

 ڈیفنس فیز 4 میں خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس فیز 4 میں خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے ، یہ حادثہ 13 نومبر جمعہ کے روز کمرشل اسٹریٹ 5 لین نمبر 6 پر پیش آیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام سوا سات بجے سڑک پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم تھا، موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان لنک روڈ سے بائیک اڑاتے ہوئے آ رہے تھے ۔موٹر سائیکل انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ دوڑائی جا رہی تھی، کہ مین سڑک پر ایک معمول کی رفتار سے گاڑی آ گئی، اور پھر پلک جھپکتے میں موٹر سائیکل زور دار طریقے سے گاڑی سے ٹکرا گئی۔موٹر سائیکل کی رفتار اتنی تیز تھی کہ پوری گاڑی ڈگمگا گئی، حادثہ ہوتے ہی دونوں نوجوان سڑک پر جا گرے ، گاڑی اور موٹر سائِیکل کے تصادم میں دونوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں نوجوانوں کو گہری چوٹیں نہیں آئیں۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کچھ سیکنڈز کے بعد کھڑے ہوئے اور چلنے لگے ، سڑک پر لوگوں کا رش لگ گیا اور کار سوار بھی اتر گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...