گورنر سندھ سے منعم ظفر کی ملاقات، شہری مسائل پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے منعم ظفر کی ملاقات، شہری مسائل پر تبادلہ خیال

کے فور، ریڈ لائن منصوبے مکمل کر کے پانی و ٹرانسپورٹ بحران ختم کیا جائے ترقیاتی کام تیز،امن و امان بہتر بنایا جائے ، نہال ہاشمی کی تعاون کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کوگورنر سندھ نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور عوام کو درپیش سنگین مسائل، پانی کے بحران، پبلک ٹرانسپورٹ کے عملاً نہ ہونے ، شہر کے تباہ حال انفرا اسٹرکچر و سڑکوں کی خستہ حالی، امن و امان کی صورتحال، مسلح ڈکیتیوں کی وارداتوں، ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل تاخیر سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورگورنرپر زور دیا کہ وہ وفاق کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے اہل کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کریں، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل وفاقی و صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جماعت اسلامی نے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔وفد میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین، ایم پی اے فرحان فاروق، مسلم پرویز بھی موجود تھے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کو جلد مکمل کرکے کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔ ریڈ لائن اور گرین لائن منصوبے کو مکمل کر کے شہریوں کی مشکلات کم کی جائیں۔ نیشنل ہائی وے اور ناردرن بائی پاس کی صورتحال، ٹریفک کے مسائل اور اس کی بہتری کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انفرااسٹرکچر کی بحالی اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے ۔ گورنر نے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...