مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھو پیر واٹر اسٹیشن کے قریب حب نہر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک 13 اے کے قریب سڑک کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی، وجہ ہلاکت و شناخت تاحال نامعلوم ہے ، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قائد آباد پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، لاش کی شناخت 46 سالہ غلام مرتضیٰ ولد محمد ارشاد کے نام سے ہوئی، وجہ موت نامعلوم ہے ، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...