ملیر جیل ،قیدیوں کے فرار کے ڈیڑھ سال بعد کیمرے نصب

ملیر جیل ،قیدیوں کے فرار کے ڈیڑھ سال بعد کیمرے نصب

کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم،وزیرجیل خانہ جات نے نظام کاافتتاح علی حسن زرداری کی قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر جیل سے دو سو سے زائد قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد جیل میں سی سی ٹی وی کیمروں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی گئی۔ وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل میں نئے سکیورٹی نظام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔واضح رہے کہ 2 اور 3 جون 2025 کی درمیانی شب ملیر جیل سے دو سو سے زائد قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن نے بھی جیل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے جیل انتظامیہ کی کوتاہی قرار دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ آنے کے ایک سال ایک ماہ بعد جیل میں کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا، جبکہ تقریباً پانچ ماہ قبل بھی ملیر جیل سے نوید پولکا نامی قیدی فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔افتتاح کے موقع پر وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ملاقات کے لیے آنے والوں کو درپیش مشکلات بھی سنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملیر جیل میں سی سی ٹی وی کیمروں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تنصیب سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...