گلوکار طفیل خان سنجرانی کی مسروقہ گاڑی برآمد

گلوکار طفیل خان سنجرانی  کی مسروقہ گاڑی برآمد

کراچی(این این آئی)معروف گلوکار طفیل سنجرانی چوری شدہ گاڑی برآمد ہوگئی۔گلوکار کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کے اسپتال کے باہر سے گزشتہ روز چوری ہوئی تھی جسکا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروایا

جس کے متن میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔پولیس نے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کی اور ناظم آباد میں قائم سرکاری اسپتال کے قریب سے گلوکار کی گاڑی برآمد کرلی۔ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے اے وی ایل سی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...