طالبعلم روشم خان کے قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران گھر میں فائرنگ سے طالبعلم روشم خان کے قتل کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان شیر خان اور مدوال کی درخواست ضمانت مسترد کردیں،
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا جبکہ تفتیش کی عدم منتقلی پر پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی نمٹا دی۔ دوسری جانب مقدمے کے نئے تفتیشی افسر اعجاز حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم پر تفتیش منتقل کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments